ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب کی بارپھرمہنگائی کی مار!،پٹرول کی قیمت میں دوماہ میں پانچویں باراضافہ، ڈیزل بھی 2.37روپے فی لیٹر مہنگا

اب کی بارپھرمہنگائی کی مار!،پٹرول کی قیمت میں دوماہ میں پانچویں باراضافہ، ڈیزل بھی 2.37روپے فی لیٹر مہنگا

Sun, 16 Oct 2016 12:34:18    S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مودی سرکارکی مہنگائی کی مارجاری ہے ۔ایک طرف ملک کویکساں سول کوڈاورطلاق ثلاثہ کے غیرضروری موضوع میں الجھایاگیاہے دوسری طرف خاموشی سے اشیاء کے دام بڑھائے جارہے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان پٹرول آج 1.34روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2.34روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔پٹرول کی قیمت میں دو مہینے میں یہ پانچوا ں اضافہ ہے۔نئی شرح آج آدھی رات سے مؤثر ہوں گی۔پٹرولیم کمپنیوں کی طرف سے اعلان اس اضافے میں ریاستی فیس شامل نہیں ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی کی بات کی جائے تو مقامی وی اے ٹی کو شامل کرنے کے بعد پٹرول کی قیمت آج آدھی رات سے بڑھ کر 66.05روپے فی لیٹر ہو جائیں گے جو اس وقت64.72روپے ہیں۔اسی طرح ڈیزل کے دام 52.61روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 55.26روپے فی لیٹر ہوں گے۔اس سے پہلے پانچ اکتوبر کو پٹرول کی قیمت 14پیسے بڑھائی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10پیسے کا اضافے کیاگیا تھا۔یہ اضافہ ڈیلروں کو کمیشن میں اضافے کے بعد کیاگیا۔انڈین آئل کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت سطح اور رپیا-ڈالر زر مبادلہ کی شرح کو دیکھتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اندازہ لگایا جارہا تھا۔


Share: